خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر کوشروع ہوگی

60
polio campaign
polio campaign

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم( پیر کو )شروع ہوگی جس دوران 70لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بتایا کہ مہم کے دوران 5 سال تک کے 70 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے 31 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوںکو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔انھوں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 30 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔