خیبر پختونخوا میں مار خور کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے،محکمہ وائلڈ لائف

330
خیبر پختونخوا میں مار خور کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے،محکمہ وائلڈ لائف

پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں میں شعور کی بیداری کی وجہ سے صوبے میں مار خور کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمےکی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مار خور کی تعداد 5 ہزار 621 ہو گئی ہے جو 1985 میں 961 تھی۔ سوات اور کوہستان میں بھی مارخور کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،

چترال میں مارخور کی تعداد 2427 ہے، چترال گول میں 2375 ہے، کوہستان میں 660، اور سوات میں 159 مارخور ہیں۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں میں شعور بیدار ہوا ہے کہ مارخور کا غیر قانونی شکار جرم ہے۔