31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی...

خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات پر پولنگ کا وقت ختم

- Advertisement -

پشاور۔ 27 اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات پر پولنگ کا وقت اختتام پذیر ہوگیا۔سرکاری حکام کے مطابق صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا جن کیلئے سیکورٹی فل پروف انتظامات کیے گے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے احاطہ میں صرف پہلے سے موجود ووٹر ووٹ کاسٹ کر سکتے تھے جبکہ میڈیا کوہدایت تھی کہ شام 6 بجے تک غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج نشر نہ کرے ۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دوران اور پولنگ کے بعد تمام سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ کو مستعد رہنے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پولنگ عملے اور پولنگ مٹیریل کو بحفاظت ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر اور باجوڑ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے،ضمنی انتخابات کیلئے 256 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔256 پولنگ سٹیشنز میں 159 کو حساس ترین جبکہ 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383272

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں