اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان سمیت تین اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم جاری ہے جو 12 دن تک جاری رہے گی۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے خطرے پلائے جائیں گے۔ ضلع تورغر، بٹگرام اور کوہستان کے اضلاع میں بھی انسداد پولیو کی تین روزہ مہم جاری ہے جو 12 دن تک جاری رہے گی ۔ مہم کے دوران تقریباً ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔