دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

95

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔

بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 113400کیوسک اور اخراج 138000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد20700 کیوسک اور اخراج20700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد20500کیوسک اور اخراج25000 کیوسک،

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد37300کیوسک اور اخراج 13000کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1530.82 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.807 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1191.85 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.839 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سط647.00 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ ہے۔