دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

204
Water reservoirs
water has been released

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے بدھ کوجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار700 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج6 ہزار700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 900 کیوسک،

دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 800 کیوسک اور اخراج26 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1483.78 فٹ

، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.423 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1165.00 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.429 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.10 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.010 ملین ایکڑ فٹ ہے۔