دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

97
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 42 ہزار کیوسک،

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار 400 کیوسک اور اخراج8 ہزار400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار500کیوسک اور اخراج 14 ہزار500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج25 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار300 کیوسک اور اخراج 2 ہزار700 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1471.42 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.890 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1157.45 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.088 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.40 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.047 ملین ایکڑ فٹ ہے۔