دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کی پریس بریفنگ

140

بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے شرائط تسلیم نہیں کرینگے، پاکستان کشمیر کا مسلہ ہر عالمی سطح پر اٹھاتا رہے گا، امریکہ بھارت دفاعی معاہدے سے جنوبی ایشیاءکا سٹریٹجک توازن متاثر نہیں ہونا چاہیئے، وزیر اعظم نواز شریف نے بان کی مون کو جوابی خط میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے ، افغان حکام کی جانب سے معذرت کے بعد چمن بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا، پاکستان دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے ، سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات سرا سر جھوٹ پر مبنی ہیں
دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کی پریس بریفنگ
اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ بھارت جب بھی چاہے پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم مذاکرات کیلئے شرائط تسلیم نہیں کرینگے، پاکستان کشمیر کا مسلہ ہر عالمی سطح پر اٹھاتا رہے گا، امریکہ بھارت دفاعی معاہدے دو خود مختار ملکوں کا ذاتی معاملہ ہے لیکن اس سے جنوبی ایشیاءکا سٹریٹجک توازن متاثر نہیں ہونا چاہیئے، وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جوابی خط میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے ، افغان حکام کی جانب سے معذرت کے بعد چمن بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا، پاکستان دگشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے ، سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات سرا سر جھوٹ پر مبنی ہیں ۔