دوبئی ایکسپو سے پاکستان میں ثقافت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کی شروعات ہوں گی، عبدالرازاق داؤد کا بیان

144

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کےمشیربرائے تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا ہے کہ دوبئی ایکسپو 2020 کے آغاز سے پاکستان میں ثقافت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کی شروعات ہوں گی، دوبئی ایکسپو کے حوالے سے میں پرجوش ہوں۔

جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پویلین میں پاکستان کے "پوشیدہ خزانے ” کی تھیم کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو 2020میں دنیا کو پاکستان کی حقیقی خوبصورتی دکھانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، تمام دنیا کے لوگ ایکسپو میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ پاکستان پویلین کا دورہ کریں ۔