دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے لاپتہ قائد حزب اختلاف سچ بتائیں کہ وہ کب واپس آ رہے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

133

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے لاپتہ قائد حزب اختلاف سچ بتائیں کہ وہ کب واپس آرہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں، دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے خود سچ بولیں اور بتائیں کب کہ وہ کب واپس آرہے ہیں؟