اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) بہاولپور بلائنڈ کرکٹ کلب کے زےر اہتمام دوسری بلائنڈ پرےمئےر لےگ17نومبر سے شروع ہوگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چےئرمےن اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سےد سلطان شاہ کے مطابق اےونٹ مےں ملک بھر سے4 ٹےمےں حصہ لےں گے جس مےں بہاولپور فالکن، پشاور پےنتھر، کشمےر اےگل اور اسلام آباد لائنز شامل ہےں۔ تمام ٹےموں مےں قومی کھلاڑی اےکشن مےں نظر آئےں گے۔