Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
31.5 C
Islamabad
ہفتہ, جون 21, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم علاقائی خبریں دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا شیڈول...
  • علاقائی خبریں

دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا شیڈول جاری

کی طرف
Khurram Sardar
-
جمعہ, 17 جنوری 2025, 10:12 شام
83
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp

    ملتان ۔ 17 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب، سکندر ذیشان کی جانب سے ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے "دھی رانی پروگرام” کے تحت مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایک جائزہ اجلاس کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کی زیر صدارت ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروہ ہمدانی نے بتایا کہ ضلع ملتان میں اگلے ہفتہ اجتماعی شادیوں کے پروگرام کے انعقاد کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ ضلع ملتان میں 24 جنوری، ضلع خانیوال میں 30 جنوری، ضلع وہاڑی میں 12 فروری اور ضلع لودھراں میں 23 فروری کو اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد ہونگے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع ملتان میں 63 ، ضلع خانیوال میں 81 ، ضلع وہاڑی میں 84 اور ضلع لودھراں میں 71 جبکہ مجموعی طورپر 299 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انتظام کیاجائیگا۔ ہر جوڑے کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جہیز اور دلہن کو بذریعہ اے ٹی ایم ایک لاکھ روپے سلامی دی جائیگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تقریب میں ہر جوڑا 20 مہمانوں کے ساتھ شرکت کر سکے گا ۔ دوران اجلاس کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران سے مل کر اجتماعی شادیوں کے بہترین انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں اس حوالہ سے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروہ ہمدانی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مبشرالرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان اور اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی عبدالسمیع شیخ کے ہمراہ

    اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 1400 افراد کی گیدرنگ کے لیے ملتان شہر کے مختلف شادی ہالز، مارکی کے وزٹ کیے اور معذور افراد اور دیگر افراد کی آسانی کے لئےآنے جانے اور بیٹھنے کی جگہ، جنرل پارکنگ اور ریڈ زون کے لیے سکیورٹی، روڈز میپ سمیت دیگر سہولیات اور ان کے انتظامات کے لیے جائزہ لیا۔ تاکہ اجتماعی شادیوں کی تقریب کے لیے جگہ فائنل کی جا سکے۔

    • ٹیگز
    • Director General Social Welfare Punjab
    • Multan
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونلاہور، گورنر الیون نے دوستانہ کرکٹ میچ میں شوبز سٹار الیون کو ہرا دیا
      اگلا مضمونخوشحال پنجاب کے وژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ سرگرم ہے، کمشنرملتان ڈویژن
      Khurram Sardar
      Khurram Sardar

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام کے لیے انٹرویوز کا انعقاد

      تربت یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز کے لیے شعبہ اردو کے بورڈ آف اسٹڈیز کا تیسرا اجلاس منعقد

      محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران سبیلوں بارے ایس او پیز جاری کر دئیے

      تازہ خبریں

      اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام کے...

      Khurram Sardar - جمعہ, 20 جون 2025, 11:50 شام 0

      تربت یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز کے لیے شعبہ اردو کے بورڈ آف اسٹڈیز...

      Khurram Sardar - جمعہ, 20 جون 2025, 11:48 شام 0

      چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا دنیا بھر کے پناہ گزینوں، خصوصاً فلسطین،...

      Khurram Sardar - جمعہ, 20 جون 2025, 11:47 شام 0

      چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی قومی ہاکی ٹیم کو ایف...

      Khurram Sardar - جمعہ, 20 جون 2025, 11:44 شام 0

      وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی امور (سیفران) انجینئر...

      Khurram Sardar - جمعہ, 20 جون 2025, 11:41 شام 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول