دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں افضل خان اور عمران اللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

راولپنڈی۔28فروری (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں افضل خان اور عمران اللہ کی نماز جنازہ منگل کو ان کے آبائی علاقوں مردان اور باجوڑ میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران/ سپاہیوں، رشتہ داروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے …

راولپنڈی۔28فروری (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں افضل خان اور عمران اللہ کی نماز جنازہ منگل کو ان کے آبائی علاقوں مردان اور باجوڑ میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران/ سپاہیوں، رشتہ داروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہیدوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔پاک فوج تمام اندرونی/بیرونی خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج بھرپور طاقت سے امن کو خراب کرنے کی مخالفانہ کوششوں کا مقابلہ کریگی۔