15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومقومی خبریںدہشت گردی کے خلاف اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، سینیٹر ڈاکٹر افنان...

دہشت گردی کے خلاف اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ایک متحدہ قومی محاذ اور حکومتی عزم کی ضرورت پر زور دیا جو پاکستان کے تحفظ، امن اور استحکام کے لیے بہت ضروری ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے متحدہ محاذ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے متحد قومی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک اجتماعی ذمہ داری کے تحت تمام شہریوں، حکومتی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فعال شرکت کی ضرورت ہے۔انہوں نے بلوچستان اور پاکستان بھر میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ان اہداف کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کو نقصان پہنچاتی ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر افنان اللہ نے قومی سلامتی کے اقدامات کے استحکام ، انٹیلی جنس شیئرنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ مستقبل میں دہشت گردانہ حملوں کو روکا جا سکے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت ملک کی سلامتی اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گی اور کسی بھی بیرونی یا اندرونی خطر ے کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور بہبود اولین ترجیح ہے اور حکومت ملکی مفادات اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572944

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں