دیر لوئر۔ 20 جنوری (اے پی پی):دیرلوئر میدان لعل قلعہ میں موسمی بیماریوں اور دیگر امراض پر قاپو پانے کیلئے الیون کور اور فرنیٹرکور نارتھ خیبر پختونخوانے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس سلسلے میں الیون کور اور فرنیٹرکور نارتھ خیبر پختونخونے میدان لعل قلعہ کے علاقے اشروگے، خزانہ، کارغہ، رانا منزے، مستوری، مشوانوں، تخت فر مانے،کارین، کروباغ، ٹانگوڈیری، کورے، مرخانی کے عوام کوطبی سہولیات فراہم کرانے کیلئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاجس میں فوجی وسول سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں جس میں مردخواتین بوڑھے بچے شامل تھے کا مفت معائنہ کرکے ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔