ٹرین میں مسافروں سے موبائل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،13 ملزمان گرفتار

سرگودھا۔20جنوری (اے پی پی):ریلوے پولیس نے ٹرین میں مسافروں سے موبائل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کیخلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرکے اسے جیل بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق للیانی کا رہائشی محمد سلیم اور اس کے ساتھی مختلف ٹرینوں میں مسافروں کے موبائل وغیرہ چوری کرتے تھے گزشتہ روز بھی محمد سلیم نے ملت ایکسپریس کے مسافر عزیز الرحمن کا قیمتی موبائل ٹرین میں چڑھتے ہوئے پھلروان ریلوے اسٹیشن پر نکالا تو شک پڑنے پر اسے پکڑا تو ا سے موبائل وغیرہ برآمد کرلئے

ایس ایچ او تھانہ سرگودھا پولیس مظہر احمد نے بتایا کہ یہ وارداتیں کرنیوالا ایک منظم گروہ ہے جو مسافروں کے موبائل وغیرہ نکال کر فرار ہوجاتا تھا اب پکڑ کر اس سے موبائل وغیرہ برآمد کرکے تفتیش کی جارہی ہے جلد دیگر افراد بھی گرفتار کرلئے جائینگے تحقیقات کی جارہی ہے۔