27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںذخیرہ اندوز اورملاوٹ کے مرتکب عناصر معاشرے کا ناسور ہیں،ان کے خاتمے...

ذخیرہ اندوز اورملاوٹ کے مرتکب عناصر معاشرے کا ناسور ہیں،ان کے خاتمے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ،نگران وزیراعلی بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی جانب سے عوامی ریلیف کے لئے متعلقہ اداروں کو لائن آف ایکشن دے دی گئی ہے ، صوبے میں ملاوٹ و ذخیرہ اندوزی اور اشیاء خوردو نوش کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس پر فوری عملدرآمد کا آغاز ہوگا ،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سیکرٹریز،کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور فوڈ اتھارٹی کو جاری کئے گئے احکامات میں بلا تاخیر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کہا گیا ہے

،وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری فعال کر کے گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، چینی یوریا اور دیگر اشیاء ضرورت کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی کی جائے اور اشیاء خوردوش میں ملاوٹ کے مرتکب عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے،انہوں نے پولیس کو ضلعوں کی سطح پر کارروائیوں کے لئے فوڈ اتھارٹی ٹیموں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ،وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ملاوٹ سے پاک معیاری خوراک کا حصول عوام کا حق اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے

- Advertisement -

،ذخیرہ اندوز گرانفروش اورملاوٹ کے مرتکب عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ،ان ناسوروں سے معاشرہ کو پاک کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے ،انہوں نے کہ متعلقہ محکمے ،ادارے اورانتظامیہ میدان عمل میں آکر عوام کے حقوق و مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں ،نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ سماجی و معاشی اور اخلاقی گراوٹ کی وجہ ذاتی مفادات کا حصول اور ناجائز منافع خوری ہے تاہم عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں ،اسکے ذمہ دارو ں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،انہوں نے کہاکہ عوام کے مفادات کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،افسران اور عملہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388802

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں