کولمبو۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے کا اہم میچ مسلسل بارش کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان بقیہ میچ کل پیر کو ریزرو ڈے پر دوبارہ شروع ہو گا، بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں، شبمان گل 58 اور کپتان …
ایشیاکپ سپرفورمرحلہ،پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث ملتوی،بقیہ میچ پیر کو ریزرو ڈے پر دوبارہ شروع ہو گا

مزید خبریں
کولمبو۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے کا اہم میچ مسلسل بارش کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان بقیہ میچ کل پیر کو ریزرو ڈے پر دوبارہ شروع ہو گا، بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں، شبمان گل 58 اور کپتان روہت شرما 56 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اتوار کو کولمبو سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ایشیاکپ سپرفور مرحلہ کے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو روایتی حریف کے اوپنرز کپتان روہت شرما اور شبمان گل نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 16.4 اوورز میں 121 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، اسی دوران دونوں اوپنرز نے اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں،121 کے مجموعی سکور پر شاداب خان نے روہت شرما کو آﺅٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنرشپ توڑی بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، شرما نے 56 رنز بنائے، 123 کے سکور پر بھارت کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب شاہین شاہ آفریدی نے شبمان گل کو 58 کے انفرادی سکور پر آﺅٹ کیا،
اس موقع پر ویرات کوہلی نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے کہ تیز بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا، طویل انتظار کے بعد بارش اور گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے بقیہ اوورز کا میچ ممکن نہ ہو سکا، دونوں ٹیموں کے درمیان بقیہ میچ کل پیر کو ریزرو ڈے پر دوبارہ شروع ہو گا، ویرات کوہلی 8 اور راہول 17 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔








