راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار

:راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کر کے ایک کلو 640 گرام چرس اور 40 لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی

راولپنڈی۔13ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کر کے ایک کلو 640 گرام چرس اور 40 لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ سٹی، بنی، گنجمنڈی، آر اے بازار، ریس کورس اور سول لائنز کے علاقوں میں کی گئیں جہاں زیرحراست افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے اور معاشرے کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔