اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون ،7 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد پولیس نے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت سات جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا اورملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے،مزید تفتیش جاری ہے

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت سات جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا اورملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے،مزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کےمطابق اسلام آباد پولیس کاوفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 751 گرام آئس اور ایک عدد گن معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران دومجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ اسلام آباد پولیس کی "No to Weapon”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے،سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔