پاک فوج کا ہرنائی کوئلہ کان میں کامیاب ریسکیو آپریشن، 5 مزدور بحفاظت نکال لیے گئے

پاک فوج نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے ہرنائی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا۔

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):پاک فوج نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے ہرنائی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے میں واقع کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے بعد متعدد مزدور کان کے اندر پھنس گئے تھے، جس پر پاک فوج نے فوری امدادی کارروائی شروع کی اور ریسکیو آپریشن کے دوران 5 مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔۔ہرنائی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں اب تک 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو چکےہیں۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ہرنائی کے مقامی افراد نے پاک فوج کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیوں کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔