راجر فیڈرر اور جان اسنر کے درمیان میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میچ (کل)کھیلا جائے گا

83
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

میامی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر اور امریکا کے دراز قد ٹینس سٹار جان اسنر کے درمیان میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ دونوں کھلاڑیوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ فائنل میچ کانٹے دار ہوگا۔ اس سے قبل مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جان اسنر نے حریف کینیڈین کھلاڑی فیلیکس کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں راجر فیڈرر نے بھی کینیڈین حریف ڈینس کو مات دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔