
اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مارتونگ میں دہشتگردوں کے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نےانجینئر امیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ امیر مقام دہشتگردوں کے قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے امیر مقام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ قاتلانہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ کی عوام اور سیاسی رہنماوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،امیر مقام پر دہشتگردوں کا حملہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔