مقبوضہ بیت المقدس۔31جنوری (اے پی پی):اسرائیل نے رام اللہ کے مغرب میں واقع عوفر جیل سے فلسطینیوں کی رہائی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع (یسرائیل کاتز)نے آئندہ مراحل میں اپنے یرغمالیوں کی محفوظ روانگی کی ضمانت ملنے تک فلسطینی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
ایک اسرائیلی ذمہ دار نے بتایا کہ تل ابیب نے فلسطینیوں کی رہائی غزہ پٹی کی جنوبی شہر خان یونس میں ہونے والی افراتفری اور بھگدڑ کے جواب میں موخر کی ۔