راول ڈیم بھرنے کے بعد سپل ویز کھول دیئے گئے، شہری آئندہ کچھ دن تک ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

149
‏اسلام آباد سے مری جانے کے راستے گزشتہ روز سے بند کر د یئے گئے ہیں، ڈی سی حمزہ شفقات

اسلام آباد ۔ 31اگست (اے پی پی) مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم پانی سے بھر گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ راول ڈیم میں پانی کی گنجائش 1752 فٹ ہے۔ راول ڈیم میں پانی 1751.90 فٹ تک پہنچ چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ مزید بارشوں کے پیش نظر پیر کودن 11 بجے راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نشیبی علاقوں کے رہائشیوں اور راولپنڈی انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے اگلے کچھ دنوں تک ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔