راولپنڈی ، ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، 3موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد

192
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

راولپنڈی۔18اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم ،موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت اسد اللہ گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ اسد اللہ، عالم زیب اور خلال خان شامل ہیں،

مسروقہ رقم 78ہزار روپے،3 موٹر سائیکل اور 10 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم سے چوری شدہ 06موٹر سائیکل برآمدہوئے۔

مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کو وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت کاشف عرف کاشی اور عمر کے نام سے ہوئی،ملزمان سے مسروقہ رقم 30ہزار روپے،02موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر ہوا۔