راولپنڈی ۔30نومبر (اے پی پی):راولپنڈی میں رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں 05 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جا رہے ہیں۔ اس مہم میں 05 سال سے کم عمر کے10 لاکھ 15 پندرہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مہم کے پہلے دن 02 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف کو پورا کیا گیا۔ ریفیوزل اور غیر حاضر کیسز کو ایک ہی دن کور کیا جائے گا۔پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کا آغاز راولپنڈی سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں کیا گیاہے۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی۔
بقیہ اضلاع میں مہم پانچ روزہ ہو گی۔ جبکہ مہم کے لئے245یوسی ایم اوز اور 866 ایریا انچارجز تعینات کیے گئے ہیں۔3703موبائل ٹیمیں اور 330 فکسڈ پوائنٹس اور 166 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔