راولپنڈی ۔ 18 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 07 ملزمان کو گرفتارکیا اور ان سے 07کلو سے زائد چرس برآمدکرلی ہے۔
پولیس کے مطابق سول لائن پولیس نے ملزم امداد سے 01کلو450گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم حضرت ولی سے 01کلو300گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم زین سے 01کلو250گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم زبیر سے 01کلو200گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم شہریار سے 01کلو150گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم ارسلان سے 500گرام چرس،ملزم احتشام سے535گرام چرس برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،
گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے