راولپنڈی پولیس کارروائیاں،قتل،ڈکیتی،چوری،منشیات فروشی اورشراب سپلائی میں ملوث 16ملزمان گرفتار

166
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈی ۔24دسمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئےقتل،ڈکیتی،چوری،منشیات فروشی اورشراب سپلائی میں ملوث 16ملزمان گرفتارکرلئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمہ ندا کے ابتدائی بیان کے مطابق اس کا بیگ گرا جو اٹھانے کے لئے رکے تو ڈاکؤوں نے واردات کے دوران عابد حسین کو قتل کیا،مقتول اہلیہ کو اسکے والدین کے گھر سے لے کر موٹر سائیکل پر واپس آ رہا تھا جب ملزمان نے اسے قتل کیا، مشکوک حالات و واقعات کے پیش نظر کلر سیداں پولیس اور آرگنائزڈ کرائم سیل نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا، پولیس نے سائنسٹیفک طریقہ تفتیش کی مدد سے اصل حقائق آشکار کر لئے، ملزمہ ندا سے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،

ملزمہ کے انکشاف کے ساتھ ساتھ اسکے آشنا زاہد کو بھی گرفتار کر لیا گیا،مقتول عابد حسین کی ایک سال قبل ملزمہ ندا سے شادی ہوئی تھی،مقتول عابد حسین حساس ادارے میں ملازم اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا،ملزمہ ندا اور ملزم زاہد شادی سے پہلے ایک جگہ نوکری کرتے تھے،ملزمان سے مزید تفتیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،

گرفتار ملزمان میں امجد، شہزاد اور تہزیب الحسن شامل ہیں،ملزمان سے 04 موٹر سائیکل، 05 موبائل فون، رقم 15000 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ملزمان سے درست شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ صدر واہ پولیس نے ملزم محمد تاج سے 04کلو20گرام چرس،روات پولیس نے ملزم ابوبکر سے 01کلو580گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم عبد الجلیل سے 01کلو480گرام چرس،مندرہ پولیس نے ملزم واجد سے 530گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کاروائیاں جاری رہیں گی۔وارث خان پولیس نے ملزم شکیل سے 10لیٹر شراب،ملزم ناظم سے 04لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم عمران سے 08لیٹر شراب،صدر واہ پولیس نے ملزم عمران سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن،رتہ امرال پولیس نے ملزم علی سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔