راولپنڈی پولیس کی ضلح بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 21ملزمان گرفتار

110
راولپنڈی پولیس کی ضلح بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 21ملزمان گرفتار

راولپنڈی۔16نومبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی،منشیات فروشی،شراب سپلائی اورغیرقانونی اسلحہ میں ملوث21ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق 2ملزمان مومن اور عمران سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے، چھینے گئے 6 موٹرسائیکل، 2 موبائل فون اوراسلحہ برآمد کیا۔ نصیر آباد پولیس نے2 ملزمان آصف اور عمیر سے 85ہزار روپے اور چھینے گئے 5 موبائل فون برآمد کیے۔

پیرودھائی پولیس نے 2 ملزمان احمد اورشاہد سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا۔ متعدد وارداتوں کے انکشاف پرگینگز کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے۔صدر واہ پولیس نے ملزم شیراز سے 2 کلو 600 گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم امجد خان سے 2 کلو 160 گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم انضمام سے2 کلو چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم عبد الواحد سے 1 کلو 450 گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم عبد المجید سے 700 گرام چرس،کلر سیداں پولیس نے ملزم وقاص سے 530 گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم پطرس سے 310 گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم غدیر سے 120 گرام چرس برآمد کر لی۔

ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبداللہ سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم اسرار سے1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم سعد سے1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم محمد نبی سے1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،کلر سیداں پولیس نے ملزم سبحان سے 1چوقو،گوجرخان پولیس نے ملزم قیصر سے 20 لیٹر شراب،پیرودھائی پولیس نے ملزم ریحان سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔