راولپنڈی،فاطمہ جناح یونیورسٹی میں عالمی یوم برائے انسداد پولیو کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

137

راولپنڈی۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):فاطمہ جناح یونیورسٹی میں عالمی یوم برائے انسداد پولیو کے حوالے سے تقریب سے تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا عنوان ”آئیں مل کر پولیو کو تاریخ کا حصہ بنائیں ” رکھا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ انسداد پولیو کا عالمی دن مرض کے خاتمے کے عہد کی تجدید کے لئے منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم برائے انسداد پولیو پر پولیو ورکروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پولیو ورکروں کی مزید پذیرائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکر انتہائی اہم کام سر انجام دے رہے ہیں اورپنجاب پچھلے تین سالوں سے پولیو سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کے تعاون سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔