راہول ڈریوڈ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بھارت کے تیسرے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے

115
ویرات کوہلی

لندن ۔ 9 جون (اے پی پی) ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بھارت کے تیسرے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے، انہوں نے اتوار کو ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر سابق ہم وطن بلے باز راہول ڈریوڈ کے زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، ڈریوڈ نے 10889 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 10943 رنز بنا لئے ہیں، بھارت کی جانب سے سچن ٹنڈولکر 18426 رنز بنا کر سرفہرست ہیں جبکہ سارو گنگولی 11221 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔