ربڑ کے نرخوں میں کمی

70

ٹوکیو۔ 06 اکتوبر (اے پی پی)جاپانی منڈی میں ربڑ کے نرخ تاجروں کی عدم دلچسپی کے باعث کم رہے۔ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج (ٹوکام)میں مارچ کےلئے سپلائی 0.5 ین کی کمی کے ساتھ 208.0 (1.85 ڈالر) فی کلو پر طے ہوئی۔ سنگا پور سی کام ایکسچینج میں نومبر کےلئے ربڑ 149.4یو ایس سینٹ فی کلو پر طے ہوئی۔ شنگھائی کی منڈی عوامی تعطیل کی وجہ سے بند رہی۔