رفحان میز پراڈکٹس کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 37 فیصد اضافہ

129

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):رفحان میز پراڈکٹس کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کےمطابق 30ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران رفحان میز پراڈکٹس کو 1.85 ارب روپے منافع حاصل ہوا جبکہ جولائی تا ستمبر2023 کیلئے کمپنی کو 1.35 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح سال 2023 کے مقابلہ رواں سال جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران رفحان میز پراڈکٹس کے منافع میں 50کروڑ روپے یعنی 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔