کوئٹہ۔ 13 مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب اقبال‘ جاوید اعوان، ذاکر جان بنگلزئی ،طارق محمود بٹ،ضمیر اختر ،چوہدری بابر، صابر راجپوت، ملک محمد سعید، سفر خان، بابر مقصود ،محمد زبیر ،مہر علی نیچاری ودیگر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر کوئٹہ میں ہنگامی بنیادوں پر سستا بازار کا انعقاد اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے کر گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کے لئے آسانی پیدا ہوسکے۔
انہوں نے گیس وبجلی حکام سے اپیل کی کہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس و بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بیان میں اے این پی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان سے انکی اہلیہ اور اے این پی پشتونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا گیا ہے۔