رواں سال 10 ماہ کے دوران 18.87 ملین موبائل فون پاکستان میں بنائے گئے ،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

87
پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دےدی ،عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری تا اکتوبر 18.87 ملین موبائل فون پاکستان میں بنائے گئے ہیں۔

منگل کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال کے 10 ماہ کے دوران 7.93 ملین فور جی موبائل فون بھی بنائے گئے ، 9.45 ملین موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کےوزارت تجارت کی میک ان پاکستان پالیسی کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون مینو فیکچرنگ میں پائیدار نمو دیکھنا چاہتے ہیں