34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںرواں سال بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف 14 ہزار کارروائیاں...

رواں سال بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف 14 ہزار کارروائیاں کی جاچکی ہیں، ترجمان کے الیکٹرک

- Advertisement -

کراچی۔ 11 ستمبر (اے پی پی):پاور سیکٹر کے شعبے میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری انسداد چوری مہم میں کئی ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں میں نہ صرف کنڈے نکالے گئے بلکہ بیشتر غیر قانونی ٹرانسفارمر ز کو بھی منقطع کیا گیا ہے، رواں سال بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف 14 ہزار کارروائیاں کی جاچکی ہیں۔ کے الیکٹرک کے ترجمان علی ہاشمی نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنڈا مافیا اور غیر قانونی ٹرانسفارمر ز نصب کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سرجانی ٹائون کے علاقوں میر خان گوٹھ، آرزی گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں نصب کئے گئے غیر قانونی 6 ٹرانسفارمرز کو منقطع کردیا گیاہے تاکہ بجلی کے بل کی بروقت ادائیگی کرنے والوں کو بجلی کی چوری کے بوجھ سے محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ہائی ٹینشن سے بجلی چوری کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی کیبل بھی قبضے میں لے لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی صارفین کو ریلیف پہچانے کے لئے کے الیکٹرک کی جانب سے رواں سال یکم جنوری سے تاحال بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف 14 ہزار کارروائیاں کی جاچکی ہیں۔

- Advertisement -

علی ہاشمی نے بتایا کہ متذکرہ کارروائیوں میں ایک لاکھ 30 ہزار کلوگرام وزنی 94 ہزار کنڈے ہٹائے گئے ہیں۔کے الیکٹرک نے اس امر کا بھی اعادہ کیا ہے کہ جو لوگ بجلی چوری کرتے ہیں ان کے خلاف ہمیں کریک ڈاؤن کرنا ہے اور جو لوگ بل ادا نہیں کرتے ان سے ریکوری کرنی ہے تاکہ بجلی کے ریٹس کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔ مزید برآں نگراں سندھ حکومت نے بجلی کی چوری، کنڈا مافیا اور غیر قانونی ٹرانسفارمر ز نصب کرنے والوں کے خلاف ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389082

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں