رواں سال پاکستان کی معیشت میں ابتدائی اندازوں کے برعکس تیزرفتارشرح سے بڑھوتری ہوگی، وفاقی وزیرخزانہ حماداظہرکا ٹویٹ

93

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ، محصولات وصنعت وپیداوارمحمدحماداظہرنے کہاہے کہ رواں سال پاکستان کی معیشت میں ابتدائی اندازوں کے برعکس تیزرفتارشرح سے بڑھوتری ہوگی، آئندہ مالی سال میں بڑھوتری کاہدف 4فیصد سالانہ سے زیادہ رکھیں گے۔منگل کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ رواں سال پاکستان کی معیشت میں ابتدائی اندازوں کے برعکس تیزرفتارشرح سے بڑھوتری ہوگی، نئے مالی سال کے آغاز سے ہم اعلی بڑھوتری کاہدف مقررکریں گے جو 4 فیصدسالانہ سے زیادہ ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بڑھوتری خساروں اورزرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی نہیں بلکہ پائیداربنیادوں پرہوگی۔ حماداظہرنے کہاکہ رواں سال محصولات کے شعبہ میں صحت مندانہ بڑھوتری ہوئی ہے اورامید ہے ک حکومت محصولات کیلئے مقررکردہ اہداف کوحاصل کرے گی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ٹیکس چوری کے خاتمہ کیلئے کریک ڈاون کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹیکس کی بنیادمیں وسعت کو زبانی کلامی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں ترجیح دی جائیگی، اس مقصدکے حصول کیلئے ٹھوس پروگرام مرتب کئے جائیں گے۔