اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):رواں سال کا 13واں پولیو کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوا۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی۔قومی ادارہ صحت میں قائم پولیو لیبارٹری کے مطابق، متاثرہ بچی کی عمر 18 ماہ ہے۔
جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام نے کہا ہے کہ ہر بچے تک رسائی کے لیے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات جاری۔والدین وائرس کے خطرے کو سنجیدہ لیں اور ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔