رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں امریکہ کو کی جانے والی برآمدات میں 9.82فیصد اضافہ

41

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے سا ت ماہ میں امریکہ کو کی جانے والی برآمدات 9.82فیصد بڑھ گئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 2020-21 میں برآمدات کا حجم 2680.250 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران امریکہ کو 2440.386 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں امریکہ کو کی جانے والی برآمدات میں 9.82فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔ اسی طرح جنوری 2020کے مقابلہ میں جنوری 2021 کے دوران بھی برآمدات میں 9.17فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب دسمبر2020کے مقابلہ میں جنوری 2021 کے دوران بھی برآمدات میں 9.17فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ دوسری جانب دسمبر2020 کے مقابلہ میں جنوری 2021کے دوران امریکہ کو کی جانے والی برآمدات میں 5.84فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔