اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے سمندر پار مقیم پاکستانی روزانہ 6تا 7ملین ڈالر پاکستان بھیج رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 500تا600آر ڈی اے اکائونٹس بھی کھولے جارہے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ڈیپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید عرفان علی نے کہا ہے کہ آر ڈی اے سے ایک ارب ڈالر کی وصولی کا ہدف بہت …
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار مقیم پاکستانی روزانہ 6تا 7ملین ڈالر پاکستان بھیج رہے ہیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے سمندر پار مقیم پاکستانی روزانہ 6تا 7ملین ڈالر پاکستان بھیج رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 500تا600آر ڈی اے اکائونٹس بھی کھولے جارہے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ڈیپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید عرفان علی نے کہا ہے کہ آر ڈی اے سے ایک ارب ڈالر کی وصولی کا ہدف بہت جلد حاصل کرلیا جائے گا اور توقع ہے کہ جاری مالی سال کا اختتام تک یہ ہدف حاصل ہو جائے گا جبکہ دسمبر 2021 تک اس مد میں 1.5تا 2ارب ڈالر کی وصولیاں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں ے 5ماہ میں پاکستان میں تقریباً دس بینکوں میں 92ہزار 500سے زیادہ اکائونٹ کھولے ہیں اور اس دوران دنیا بھر کے 97مختلف ممالک سے 554ملین ڈالر سے زیادہ کی رقوم آر ڈی اے اکائونٹس میں جمع کرائی گئی ہے ۔
ایس بی پی کی ایک رپورٹ کے مطابق آر ڈی اے اکائونٹس کے تحت جمع کرائی گئی مجموعی رقوم کے 35فیصد کے مساوی رقوم متحدہ عرب امارات سے موصول ہوتی ہیں جبکہ 22فیصد سعودی عرب ، امریکہ سے 7فیصد ، برطانیہ سے 5فیصد جبکہ دنیا کے دیگر ممالک سے 31فیصد رقوم ان اکائونٹس میں جمع کرائی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آر ڈی اے کے اقدام سے لیکر پہلے پانچ ماہ کے دوران غیر مقیم پاکستانیوں نے نیا پاکستان سٹرٹیفیکیٹس میں 35فیصد یعنی 195ملین ڈالر، شریعہ کمپلائنٹ این پی سیز میں 29فیصد یعنی 163ملین ڈالر اور سٹاک مارکیٹ اور پراپرٹی میں ایک فیصد یعنی 7ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایس بی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آر ڈی اے اقدام کے تحت مستقبل میں مزید کئی کامیابیاں بھی حاصل کی جائینگی۔








