ٹوکیو ۔30جنوری (اے پی پی):جاپان کےوزیر اعظم فومیو کشیدہ نے کہا ہے کہ روس مخالف پابندیوں اور یوکرین کی حمایت کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے روس کے ساتھ امن معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ۔
تاس کے مطابق انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کےاجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جاپان روس کے ساتھ امن معاہدہ کرنا چاہے گا لیکن روس مخالف پابندیوں اور یوکرین کی حمایت کی پالیسی کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات میں مشکل صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ ہم روس کے خلاف پابندیوں اور یوکرین کی حمایت کو فعال طور پر فروغ دیتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان علاقائی مسئلے کو حل کرنے اور امن معاہدے کو انجام دینے کے مقصد کے لیے مضبوطی سے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال فروری میں یوکرین کی بحالی کے مسئلے پر ٹوکیو میں ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی اور اس حوالے سے روس کے بات چیت جاری ہے جس کا مقصد امن معاہدے پر کام کرنا ہے۔