ماسکو ۔1اکتوبر (اے پی پی):روس نے چین کو 75 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔
تاس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کے رہنما شی جن پنگ کو 75 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے چینی ہم منصب کی اچھی صحت اورکامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے تمام چینی شہریوں کی خوشی اور ملکی خوشحالی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔