26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس کے ساتھ محاذ آرائی کے خواہاں نہیں، نیٹو

روس کے ساتھ محاذ آرائی کے خواہاں نہیں، نیٹو

- Advertisement -

برسلز ۔ 4 مئی (اے پی پی)نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک روس کے ساتھ محاذ آرائی کے خواہاں نہیں۔جرمن اخبار کو انٹرویو میں جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک کسی صورت میں روس کے ساتھ محاذ آرائی یا سرد جنگ شروع کرنا نہیں چاہتے۔انہوں نے دعوی کیا کہ بالٹک ریجن کے ملکوں اور پولینڈ میں نیٹو کی سرگرمیاں روس کے خلاف نہیں ہیں۔ اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو روس کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے اور ماسکو کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس کے بارے میں نیٹو کی اسٹریٹیجک ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ہم ایٹمی ہتھیاروں کے عدم استعمال پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بات بھی زور دیکر کہی کہ جب تک دنیا میں ایٹمی ہتھیار موجودہیں نیٹو بھی ایک ایٹمی طاقتوں کے اتحاد کے طور پر باقی رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3418

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں