واشنگٹن ۔21مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ یوکرین کا تنازعہ جلد حل ہو جائے گا ۔
تا س کے مطابق وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئےامریکی رہنما نے کہاکہ ہم روس ۔یوکرین تنازعہ ختم ہوتے دیکھنا پسند کریں گے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اس سلسلے میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم اسے مکمل کر لیں گے۔