روضہ رسول ﷺپر حاضری کے لئے 2لاکھ 14 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں ، سعودی وزارت حج و عمرہ

257
سعودی وزیر حج وعمرہ اور پاکستانی وفد کے مابین حج سیزن 1444ھ کے انتظامات کے حوالے سے معاہدے پر دستخط

ریاض۔25جون (اے پی پی):سعودی عرب میں مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول ﷺپر حاضری کےلیے اب تک 2 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہےکہ حج پروازوں کے آغاز سے اب تک مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول ﷺپر حاضری کےلیے 2 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ ایک لاکھ 30 ہزار 308 عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں موجود مختلف ممالک کےعازمین کی تعداد 83 ہزار882 ہے۔

وزارت نے کہا کہ حکام عازمین حج کی خدمت اور ان کی یادوں کو خوشگوار بنانے کے لیے 24 گھنٹے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد یہ پہلا حج ہے جس میں بیرون ملک سے عازمین کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، رواں سال10لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔

الحرمین الشریفین کی انتظایمہ نے اس سال حج کے لیے آپریشنل پلان کا اعلان کیا ہے۔ عازمین کے خیرمقدم اور ان کی خدمت کےلیے 10 ہزار کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے۔