روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

78

کراچی ۔ 19 مئی (اے پی پی) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں4پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید104.84روپے سے بڑھ کر104.85روپے اور قیمت فروخت 104.86روپے سے بڑھ کر104.90روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید105.80روپے اور قیمت فروخت 106روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بالترتیب 1.25روپے اور55پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 117روپے سے بڑھ کر117.75روپے اور قیمت فروخت 118روپے سے بڑھ کر119.25روپے پر جا پہنچی اسی طرح برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید137.20روپے سے بڑھ کر137.25روپے اور قیمت فروخت 138.20روپے سے بڑھ کر138.75روپے پر آ گئی ۔