کاشتکار بھنڈی توری کی فصل پر خصوصی توجہ دیں،زرعی ماہرین

فیصل آباد۔ 19 مئی (اے پی پی )زرعی ماہرین نے بھنڈی توری کے کاشتکاروںکو فصل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ بیچ بونے کے 40 سے 50 دن بعد اگیتی اقسام کا پھل اترنا شروع ہو جاتا ہے اور پھل کی چنائی کافی مشکل ہوتی ہے کیونکہ بھنڈی کا لیس دار مادہ اور پھل کی کچھ اقسام پر اگنے والے سخت بال جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں اس سبزی توڑتے وقت ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے ضرور چڑھائیں ۔ماہرین زراعت نے کہا کہ چونکہ بھنڈی توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ بھی ہو سکتا ہے اس لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ دوسرے ، تیسرے روز فصل کا معائنہ کرتے رہیںاور اگر کسی جگہ پر کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو توفوری طورپرماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار ادویات کا سپرے یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو زیادہ نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے۔