رکن قومی اسمبلی ‏آصفہ بھٹو زرداری کی اپنی خالہ صنم بھٹو کے ہمراہ گڑھی خدابخش آمد

96

لاڑکانہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری اپنی خالہ صنم بھٹو کے ہمراہ گڑھی خدابخش پہنچی جہاں انہوں نے والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو، قائدِ عوام شہید بھٹو، مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کی مزاروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھاہیں اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی اور دعا بھی کی۔