ریاض۔12جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ ریاض میں 571 بین الاقوامی کمپنیوں کے ریجنل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔اخبار 24 کے مطابق وزیر سرمایہ کاری نے ریاض میں منعقدہ ایک مذاکراتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے حوالے سے مراعات دیئے جانے کامنصوبہ دو برس قبل شروع کیا گیا تھا اس دوران 310 ارب ریال کے 33 منصوبوں کو پذیرائی ملی ہے۔وزیر صنعت نے مزید کہا کہ صنعتی سیکٹر میں 30 فیصد غیرملکی سرمایہ کاری مملکت منتقل ہوئی جبکہ وزارت سرمایہ کاری کی جانب سے جاری کیے گئے لائسنسوں میں بھی 61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو بین الاقوامی کمپنیوں کو دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 2024کی تیسرے سہ ماہی کے اختتام تک مینوفیکر چرنگ کے شعبے میں 142 بلین ریال کی سرمایہ کاری کی گئی جو خوش آئند اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہےاس سے قبل سعودی عرب نے دارالحکومت میں ریجنل ہیڈکورٹر کھولنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کےلیے نئی ٹیکس مراعات کا اعلان کیا تھا۔ وزارت سرمایہ کاری نے وزارت خزانہ اور زکوۃ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے کمپنیوں کے لیے ٹیکس مراعات کا پیکیج دیا ہے۔ ایسی بین الاقوامی کمپنیوں کو جو سعودی عرب میں اپنا ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کریں گی انہیں 30 برس تک ٹیکس سے استثنی ہوگا۔ان سے ریجنل ہیڈکوارٹر پر انکم ٹیکس میں سہولت دی جائے گی۔ کمپنیوں کو پرمٹ کے اجرا کی تاریخ سے ٹیکس سہولتوں کی فراہمی شروع کی جائے گی۔